سمن آباد میں قائم پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے سپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش 

May 27, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سمن آباد میں قائم پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ملکیتی سپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ سپورٹس کمپلیکس لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 1981 میں سمن آباد میں پانچ ایکڑ رقبہ پر قائم کیا تھا۔ پی ایچ اے نے اس کمپلیکس کا انتظام و انصرام 1998 میں سنبھالا اور 2013 میں اس کی جزوی تزئین و آرائش کی گئی، تاہم ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر سپورٹس کمپلیکس کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کا کام گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا تاکہ سمن آباد کے مکینوں کو بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سوئمنگ پول اور سکواش کے کھیلوں کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ شائقین کی سہولت کیلئے ایروبکس سکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔  پی ایچ اے لاہورمیں قدرتی ماحول کو پروان چڑھانے کیساتھ ساتھ سپورٹس اور فٹنس کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی سرگرم ہے۔

مزیدخبریں