لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر)  طارق عباسی کو دھمکی آمیز کالز کا مقدمہ درج

راولپنڈی(نیٹ نیوز)  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) طارق عباسی کو دھمکی آمیز کالز کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاؤن میں ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم اعجاز عرف کھوڑو نے ریٹائرڈ جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدتمیزی کی۔ایف آئی آر کے مطابق بیرون ملک مقیم ملزم کے ساتھ اس کے دو بھائی بھی معاونت کر رہے ہیں، ملزموں نے کرائے کے لوگ حاصل کر رکھے ہیں، ملزم جسٹس (ر)طارق عباسی اور ان کی فیملی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن