وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی وزیر داخلہ، توانائی سے ملاقات، معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ توانائی اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ خیبر پی کے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں لوڈشیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات و دیگر مسائل کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی۔ وفاقی وزراء اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پی کے نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزراء اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پی کے نے کل پیر کو دوبارہ ملاقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن