نئی دہلی کے چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی، 7 نومولود جاں بحق، 5 شدید زخمی

May 27, 2024

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی کے چلڈرن ہسپتال میں آگ لگنے سے 7  نومولود جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں  12 نومولود موجود  تھے جنہیں آگ لگنے کے بعد ریسکیو کر کے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر  ان میں سے 7 بچے منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گئے جب کہ 5 زخمی بچے ابھی زیر علاج ہیں۔ چلڈرن ہسپتال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں