پورٹ مور سبی (نوائے وقت رپورٹ) انڈونیشیا کے مشرق میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔ دارالحکومت پورٹ مورسبی سے یو این مہاجرین ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 670 افراد سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ملک میں لینڈ سلائیڈنگ سے 150 مکانات دبے ہیں۔ ملبے تلے دبے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں، 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 1200سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی گاؤں مکمل تباہ ہو گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انڈونیشیا کے مشرقی ملک پاپوا میں لینڈ سلائیڈنگ، گاؤں تباہ ہلاکتیں 670، بڑھنے کا خدشہ
May 27, 2024