واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ فلپائن کے سمندر سے 80 سال بعد مل گیا۔ چوبیس اگست 1944ء کو یو ایس ایس ہارڈر کو ایک جاپانی آبدوز نے اس وقت نشانہ بنا کر ڈبو دیا تھا جب وہ فلپائن کو جاپانی قبضے سے آزاد کرانے کے جنگی مشن پر تھی۔ جاپانی فوج سے جھڑپ کے بعد امریکی آبدوز اپنے 79 افراد پر مشتمل پورے عملے کے ساتھ ڈوب گئی تھی۔