رفح کے حالات پر گہری تشویش ہے،عالمی ریڈکراس

  جنیوا(آئی س ین پی ) عالمی ریڈکراس نے رفح کے حالات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ عالمی ریڈکراس اور ہلال احمر سوسائٹیوں کے سربراہ فرانچسکو روکا نے اتوار کی صبح کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے انسانی حالات تشویشناک حدتک بحرانی ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رفح میں انسانی بحران روز بروز شدید سے شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ فرانچسکو روکا نے کہا کہ مجھے غزہ میں انسانی بحران پر سخت تشویش ہے اور اس حوالے سے اب مایوسی بڑھنے لگی ہے ۔ اس سے پہلے غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ بتایا تھا کہ غزہ میں بیس ہزار سے زائد کینسر، نیز دل اور خون کی بیماریوں میں مبتلا افراد ضروری دواں کے فقدان کے نتیجے میں موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوجیوں کے قبضے اور محاصرے کے نتیجے میں بنیادی ترین دوائیں بھی ختم ہوگئی ہیں اور ہزاروں زیر علاج افراد رفح پاس کھلنے کے منتظر ہیں۔ انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے عوام کو دردناک موت سے نجات دلانے کے لئے مداخلت کریں۔

ای پیپر دی نیشن