کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال ہے۔ افغان حکام کے مطابق افغان صوبے بدخشاں اور بفلان میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے دس افراد شامل ہیں۔ بغلان میں 40 مکانات کو نقصان پہنچا ۔ اپریل سے غیرمعمولی بارشوں اور سیلاب سے 600 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
افغانستان: بارشوں سے سیلابی صورتحال‘ 15 افراد جاں بحق‘ 40 مکانوں کو نقصان
May 27, 2024