حج کیلئے نسک کارڈ لازمی ، بغیر پرمٹ مکہ میں داخلے پر قید اور جرمانہ ہو گا:حکام

 ریاض (آئی این پی ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کے لیے نسک کارڈ کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسک کارڈ کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہو گا۔ سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے ، نسک کارڈ میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔ سعودی وزارت حج نے مزید کہا کہ بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ حدود الحرم کے ارد گرد سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر جرمانے اور قید کی سزا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...