پشاور میں 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل‘ نعش کھیتوں سے برآمد

پشاور (نیٹ نیوز) پشاورکے علاقے مچنی گیٹ میں 6بہنوں کے اکلوتے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جس کی نعش کھیتوں سے برآمد کرلی گئی، مقتول کی بہن کی اسی روز رخصتی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مسماۃ آمنہ بی بی بیوہ محمد اسلام ساکن فقیرکلے نے بتایا کہ اس کا 25سالہ بیٹا وقاص ولد محمد اسلام کسی کام سے گھر سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ وقاص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جس کی نعش تیرائی پایان کے علاقے میں ملی۔ کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن