کھاریانوالہ: چھاپے‘ کئی دیہات سے 20 ‘ فیسکو ریجن سے 27 بجلی چور گرفتار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) لیسکو سرکل ٹاسک فورس کھاریانوالہ سب ڈویژن نے آپریشن میں 20 عادی بجلی چور پکڑ لئے، کنکشن بجلی اتار لئے گئے، تاریں ودیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ ایس ڈی او محمود علی کی نگرانی میں سرویلینس ٹیم نے شرقپور روڈ کے متعدد قصبات میں رات گئے چھاپے مارے۔ ایس ای شیخوپورہ سرکل نجم الحسن، ڈپٹی منیجر آپریشن رورل ڈویژن شیخوپورہ رضوان قریشی کی سربراہی میں ایس ڈی او کھاریانوالہ محمود علی کی میٹر انسپکٹر ملک اعجاز اقبال، لائن سپرنٹنڈنٹ عمران نصیر، شمس الحسن، محبوب سراء، سلیم بھٹی، راحیل، اصغر باجوہ، بشارت علی، یوسف ، حیدر، فاروق، ارمغان، قیصر اور شاہدگجر نے بلڑکے گاؤں، بھٹل سمیت دیگر علاقوں سے بجلی چوری کرنے والوں کو دھر لیا۔ فیسکو ریجن سے مزید 27 بجلی چور پکڑے گئے۔

ای پیپر دی نیشن