نجی بینک کے 5 ملازم ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب، پولیس لاعلم

May 27, 2024

کندھکوٹ(رپوٹ گوکل داس) کندھکوٹ نجی بینک کے پانچ ملازم بااثرافراد کی کوششوں سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے مغویوں کی بازیابی سے پولیس لاعلم، ذرائع کے مطابق 55 لاکھ روپے تاوان دینے کے بعد مغویوں کی بازیابی عمل میں آئی، مغویوں کی واپسی پر گھروں میں خوشی کا ماحول بن گیا۔تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ نجی بینک کی ریکوری کرنے والے عملے کے پانچ ملازم الطاف گولو، عالم گولو، گلاب ڈاھانی، فرمان لانگاہ، شاھنواز نصیرانی کو ڈیڑھ ماہ کے بعد مغویوں کے ورثاء￿  پولیس کے آسروں دلاسوں سے مایوس ہو کر بااثر افراد کی کوششوں سے اغوا ہونے والوں کو ڈاکوؤں کی قید سے بازیاب کرا لیا ڈاکوؤں کے شکنجے سے بازیاب ہونے والے گلاب ڈاھانی کے گاؤں پہنچے پولیس مغویوں کی بازیابی سے بے خبر رہی مغویوں کے حوالے سے ذرائع کے مطابق 55 لاکھ روپے تاوان دینے کے بعد بازیابی عمل میں آئی ہے مغویوں کا کہنا ہے کہ ہم بااثر افراد کی کوششوں سے بازیاب ہوئے ہیں پولیس نے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا ڈیڑھ ماہ عذاب میں گذارا ہے مغویوں کی بازیابی پر ان کے گھروں میں خوشی کا سماں بن گیا،

مزیدخبریں