مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی، سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ

May 27, 2024

سرگودہا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا شہر کی سانحہ مجاہد کالونی میں مقدس اوراق کی مبینہ بیحرمتی کے واقع کے بعد مشتعل مظاہرین کی جانب سے جلاؤ، گھیراؤ۔ توڑ پھوڑ، تشدد، پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ، رسیکیو ایمبولینس پر حملہ اور کار سرکار میں مزاحمت پر پولیس نے 44 نامزد اور خواتین سمیت 500 دیگر مظاہرین کے خلاف دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور 28 ملزموں کو گرفتار کر کے دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور رسیکیو ایمبولینس پر حملہ کر کے نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مزاحمت پر پولیس تھانہ اربن ایریا نے44 نامزد عبدالرحمن، محمد قاسم، ذیشان، کاشف، شوکت علی، رستم علی، بلاول حسین، منظر عباس، طارق محمود، محمد عدنان، محمد وقار، محمد امجد، گل شیر، محمد، محمد عرفان، عمیر، کاشف، عامر شہزاد، محمد اویس، امان اللہ، فضل رحمن، محمد اکرم، کاشف علی، محمد طلحہ ظہیر، منصب شاہزیب، عبدالغفور، بابر علی، محمد وقاص، عثمان، علی حسن، مستنصر عباس، بالا تائی، ندیم جوگی، شامی دھوبی، متھیلا پٹھان، چراغ احمد عثمان لنڈا، امان، کالا تائی، شعیب عرف شیبی، اور خواتین سمیت دیگر 350/450 مظاہرین کے خلاف زیر دفعہ 24/186/435)440/148/149/7ATA/11WW ت پ مقدمہ درج کر لیا۔ 40 خواتین بھی نامزد ہیں۔ سابق وفاقی وزیر جے سالک نے تشدد کی روک تھام کے لئے میثاق مدینہ پر عمل پیرا ہونا وقت کا تقاضا ہے۔ سرگودھا پریس کلب میں گفتگو کرتے نذیر مسیح پر تشدد کو افسوسناک قرار دیا۔ پادری پرویز اقبال نے بھی واقعہ کی مذمت کی۔ مسیحی آبادیوں اور گرجا گھروں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر کے مسلح پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رکھا گیا اور ڈی پی او نے تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہلکاروں کو چوکس رہ کر ڈیوٹی کے احکامات جاری کئے۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے استعمال کو بھی یقینی بناتے ہوئے لیڈیز پولیس کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں 7 یوم کے لئے 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں، مظاہروں، احتجاج اور دھرنا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے سانحہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرنے پر آئی جی پنجاب اور ہوم سیکرٹری پنجاب نے سرگودھا کا دورہ کر کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور حالات کے قابو پانے کے لئے پولیس کی بروقت کارروائی اور ممبران امن کمیٹی کے امن وامان کے لئے بھرپور کردار کو سراہا کہا کہ امن وامان کو خراب کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں