اسلام آباد (نیٹ نیوز) اپریل میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی چین سے درآمدات بڑھ گئیں۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ چین سے درآمدات 1 ارب 44 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز ہیں جبکہ اپریل 2023 ء میں چین سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین سے درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2023 ء تا اپریل 2024 ء چین سے درآمدات 11 ارب 63 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہیں۔
چین سے درآمدات میں 116 فیصد اضافہ‘ 1 ارب 44 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز رہیں
May 27, 2024