اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)تھانہ سنبل کے سیکٹر G13/2 میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انجنئیرکو گھرسے باہر بلوا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے 35 سالہ مقتول بابر نصیر کے بھائی اسد نصیر کے مطابق 25مئی کی رات تقریبا 9 بجے دو افراد نے گھر کی گھنٹی بجائی تو اوپر والے پورشن سے خاتون نے ان سے پوچھا کہ آپ کون ہیں جس پر دونوں افراد نے مقتول کا نام لے کر کہا کہ ہم ان کے لئے مٹھائی لائے ہیں اطلاع ملنے پر وہ باہر گیا دونوں کو پانی بھی پلایا اسی دوران مبینہ ڈیلیوری بوائے کے روپ میں آئے ہوئے ملزموں نے فائرنگ کرکے انجنئیر بابر نصیر کو بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے اور بیان قلمبند کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔
اسلام آبادمیں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انجنئرکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
May 27, 2024