راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پولیس حکام سے شہری نے رقم واپس دلانے کی اپیل کردی محمداقبال سکنہ مکان نمبر 564-M محلہ امر پورہ گلی نمبر1راولپنڈی نے کہا کہ اس کا سگا بھانجاقتل ہوا اس بابت تھانہ صادق آباد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہواتھالیکن میرا بیان نہ لیا اورمجھ سے رقم کا مطالبہ کیاجس کے متعلق افسران کو آگاہ کیا لیکن کارروائی نہ ہوئی اور سائل نے عدالت سے رجوع کرلیامعززعدالت نے پولیس کو داد رسی کی ہدایت جاری کی جب میں تھانے گیا تو مجھ سے رقم کا تقاضہ کیا گیاجس کی بابت آئی جی آفس کے شکایت سیل میں درخواست دی بعد ازاں 150000روپے مبینہ طور پرپولیس کو دیئے۔ حکام بالا سے اپیل ہے کہ مجھے میری رقم واپس دلائیں