اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں تین موٹر سائیکل سوار کار میں بیٹھی غیر ملکی فیملی سے نقدی اورقیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے بتایا کہ آئی ایٹ مرکزکے قریب امریکی فیملی ڈیوڈ، انکی اہلیہ کاراڈیوڈ اور بیٹی تینوں اپنی گاڑی میں ببیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر ان سے دو عدد آئی فون پرومیکس پندرہ اور پاکستانی تیس ہزارروپے چھین لئے اور فرارہوگئے۔مقدمہ درج کر لیا گیا