فرانزک سائیکاٹری کا شعبہ جرائم پیشہ افراد کو کارآمد شہری بنانے میں مفید کردار ادا کریگا 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام فرانزک سائیکاٹری پر نیشنل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے فرانزک کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی،عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم اور فرانزک کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید میاں نے کہا کہ فرانزک سائیکاٹری میڈیکل سائنس کا ایک اہم ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس پر دنیا بھر میں تحقیق جاری ہے اور انے والے وقت میں فرانزک سائیکاٹری کا شعبہ بے حد اہمیت اختیار کر جائے گا دنیا اس کی اہمیت سے اگاہ ہو گئی ہے انہوں نے جرائم پیشہ افراد کی نفسیات ذہنی صحت اور قانونی کاروائی کے بارے میں فرانزک سائیکاٹری کے کردار پر بھی روشنی ڈالی،پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل(ر) محمد احمد پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد پروفیسر ڈاکٹر سندس پروفیسر ڈاکٹر یاسمین پروفیسر ڈاکٹر مظہر ملک پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی اور دیگر ماہرین نے کہا کہ یہ ابھرتا ہوا شعبہ مستقبل میں جرائم پیشہ افراد کو معاشرے کا کارامد حصہ بنانے میں مفید کردار ادا کرے گا کانفرنس کے شرکا نے فرانزک سائیکاٹری کے مختلف پہلوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا کانفرنس کے اختتام پر شرکا میں شیلڈ زبھی تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن