راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام پلاسٹک اسٹیک ہولڈرز بشمول مینوفیکچررز، ری سائیکلرز اور صارفین کو اکٹھا کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات کے ہمراہ سیشن کی صدارت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ نے کی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے ضلع راولپنڈی میں پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن (پروڈکشن اینڈ کنزمپشن آف سنگل یوز پلاسٹک پراڈکٹس ریگولیشنز 2023 کے نفاذ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،ڈی سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عدم تعمیل کے نتیجے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پلاسٹک بیگ کی موٹائی کی پیمائش کرنے والے گیجز سے لیس ہوں گے۔ 5 جون سے، 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک کے تھیلوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔
5 جون سے 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک کے تھیلے ضبط کئے جائیں گے،ڈی سی
May 27, 2024