راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت کپاس کی فصل بارے ڈویژنل جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کپاس کی کاشت کے سلسلہ میں جاری فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ڈویژنل ڈائریکٹر اپنے اور سٹاف کے فیلڈ کے دوروں میں مزید اضافہ کریں اور کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کے سلسلہ میں جاری فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔اس مہم میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے افسران و عمل کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں کسان سہولت سنٹرز قائم کردئیے جائیں گے ۔سہولت سنٹرز پر کاشتکاروں کو معیاری زہروں سمیت سپرے مشینری کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل کے اعدادوشمار درست رپورٹ کئے جائیں۔کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل نہ کرنے والے افسران کا احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے جاری سرگرمیاں صبح سے شام تک موبائل ایپلیکیشن کے استعمال سے پیش کی جائیں۔