بہتر حکمت عملی، جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی،مسائل حل کئے جائیں گے 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ڈی پی او سبزی منڈی سرکل فیاض احمد رانجھا نے سیکٹر آئی ٹین ون مسجد میں کھلی کچہری کا انعقادکیا، کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی سرکل سمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،کھلی کچہری میں موجود شرکانے اپنے مسائل بیان کیے اور بہتری کے لئے تجاویزپیش کیں،حل طلب مسائل پر ایس ڈی پی او سبزی منڈی سرکل نے موقع پر متعلقہ افسران کواحکامات جاری کئے اور شرکاکی پیش کردہ تجاویزپر عمل درآمد کرنے کی یقینی دہانی کروائی، انہو ں نے کھلی کچہری کے شرکاسے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس دن رات آپ کی حفاظت و خدمت میں کوشاں ہے جن مسائل کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کوترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائے گا،اسلام آباد پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہتر حکمت عملی کی وجہ سے علاقہ میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ قبضہ ما فیا، جرائم کا قلع قمع اور منشیات فروشی کے خا تمے کے لئے پولیس کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے آپ کے بغیر یہ سب ناممکن ہے پولیس اور عوام مل کر ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہاد کریں تب اس ناسور کو معاشرے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن