حسن ابدال (نامہ نگار) محمد اقبال شاہ ولد منصور شاہ سکنہ یکہ توت پشاور نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو بیان دیا کہ میں زمینداری کرتا ہوں اور اسی غرض سے تین چار سال قبل موضع سبز پیر میں 470کنال اراضی خریدی ۔ چند روز قبل زمین کی دیکھ بھال کیلئے میں سبز پیر آیا تھا آج جب میں اپنی زمینوں پر گندم دیکھنے گیا تو فرسوم ولد جہانداد، امیتاز، ممتاز اور سرتاج پسران فرسوم سکنہ سبز پیر جنہوں نے میری اراضی سے ملحقہ زمین پر گندم کاشت کر رکھی ہے با مسلح ڈنڈا وہاں آ گئے اور میری زمین سے ٹریکٹر ٹرالی گزارنے لگے جنہیں میں نے گندم خراب ہونے کا بتا کر ایسا کرنے سے منع کیا جس پر وہ طیش میں آگئے اور مجھ پر ڈنڈوں سے حملہ آور ہو کر مجھے شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
حسن ابدال ، کھیتوں سے ٹریکٹر گزارنے سے منع کرنے پر ملزمان کا مالک پر تشدد
May 27, 2024