اسلام آباد(خبرنگار)عالمی عدالت انصاف کے اسرائیل کو فلسطینیوں پر مسلط جنگ ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سنگین جنگی جرائم کا مجرم ہے۔ فلسطین پر ناجائز قابض قوتیں فلسطینیوں کے آزادی کے جائز حق کے حصول کے مطالبہ سے روک رہی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں جعلی انتخابات کاڈرامہ کشمیری عوام نے مستردکردیاہے کشمیری مودی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عالمی عدالت انصاف سے فلسطینیوں کو انصاف دلانے کے لیے جنوبی افریقہ نے انسان دوستی کا عظیم کردار ادا کیا ہے، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالم اسلام کی قیادت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کرائے، عالمی برادری اب بے حسی اور مسلم دشمنی ترک کرے اور فلسطینیوں کو قتلِ عام، نسلی کشی سے محفوظ کیا جائے، فلسطینی عوام کے اخلاقی اور قانونی حق کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ عالمی برادری فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔
مقبوضہ کشمیرمیں جعلی انتخابات کاڈرامہ کشمیری عوام نے مستردکردیا،عبدالقدیرخاموش
May 27, 2024