مرکزی  ایام عزاکے موقع پر مجالس عزا،کانفرنسوں اور تعزیتی اجتماعات کیلئے کنوینرز کا تقرر 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ ِفقہ جعفریہ پاکستان کی عالمی ایام عزا  کمیٹی کا اجلاس کنوینر  پروفیسر جمیل قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا شہادت حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ مرکزی  ایام عزاکے موقع پر مجالس عزا،کانفرنسوں اور تعزیتی اجتماعات کے انعقاد کیلئے کنوینروں کا تقرر کیاگیا۔اس موقع پرذوالفقار علی راجہ اسلام آبادعلامہ باقرعلی نقوی پنجابعلامہ سیدمحمدعلی شاہ زیدی سندھ، سیدغضنفرعلی شاہ ایڈووکیٹ خیبرپختونخوا،محمدمصطفی کمال چنگیزی  بلوچستان،پروفسیرثمرغفاری گلگت و بلتستان،ساجد حسین کاظمی آزاد کشمیرکیلئے کنوینرز نامزدکیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  پروفیسر قریشی نے کہاکہ خانوادہ رسالت کی پاکیزہ سیرت عالم بشریت کیلئے مصباحِ نور ہے 

ای پیپر دی نیشن