راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج جہلم میں پہلے پنجاب مقابلہ موسیقی کا انعقاد کیاگیا،مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج ناصر محمود تھے،مقابلہ موسیقی میں 14 سال سے 30سال تک درجنوں امیدوار شریک ہوئے،نا صرمحمود کا کہنا تھا کہ موسیقی ایک عالمگیر فن ہے جو صدا اور خاموشی کے موزون انتظام سے تشکیل پاتا ہے۔ یہ فنون لطیفہ کی ایک اہم شاخ ہے اور انسانی جذبات، احساسات، اور تخیلات کے اظہار کا طاقتور ذریعہ ہے،ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجاد حسین کا کہنا تھا کہ پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی کا بنیادی مقصد فن اور ثقافت کی ترقی و ترویج کو پروان چڑھانا ہے،نوازش علی خضروی،افضال لطیفی اور روبینہ خانم نے مقابلے میں ججز کے فرائض سر انجام دیے،ضلع جہلم کے مقابلوں میں حیدر علی نے پہلی،سائمن نے دوسری جبکہ ثمن زاہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جن کو نقد انعام سے نوازا گیا۔
گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج جہلم میں پہلاپنجاب مقابلہ موسیقی
May 27, 2024