اٹک (نامہ نگار ) اٹک شہر میں مین لاری اڈہ کے نزدیک محکمہ اسپیشل ایجو کیشن اور محکمہ ہیلتھ کے نابینا ملا زمین نے رو ڈ بلاک کر کے ضلعی انتظامیہ کے خلا ف شدید قسم کا دھرنا دیا ، دھرنے سے دونوں اطراف میں ٹریفک بلاک ہو نے با عث گاڑیو ں اور موٹر سائیکلو ں کی لمبی قطا ریں بن گئیں ، رش میں موجو د ریسکیو 1122 کی ایمبولنسز کو بھی راستہ نہ مل سکا ، ان کا کہنا ہے کہ محکمہ اسپیشل ایجو کیشن اور محکمہ ہیلتھ کے نابینا ملا زمین کو چھ ماہ سے تنخوا ہ نہیں دی گئی ، نابینا افراد اللہ کے آسرے کے بعد اپنی اسی تنخوا ہ پر گزربسر کرتے ہیں اور اپنے بچو ں کا پیٹ پالتے ہیں ، ہما را اس کے علاوہ کوئی اور آسرہ نہیں ، چھ ماہ سے تنخوا ہ نہ ملنے سے ہمیں کئی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے، ہما ری وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نوا ز شریف سے اپیل ہے کہ خدا را ہما ری 6 ماہ کی تنخوا ہ ہمیں دلوائی جائے ، اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ احکام مظاکر ات کے لیے وہا ں پہنچ گئے اور رو ڈ کی بلاکیج کو ختم کر کے ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا۔