راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ضلعی انڑفیتھ ہارمنی کمیٹی کے رہنمائوں نے سانحہ سرگودہا کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہب سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری کواٹنیٹرحافظ اقبال رضوی نے کہا کہ سانحہ سرگودھا ملک میں مسلم و مسیح کو لڑانے کی خطرناک سازش تھی۔ شر پسند عناصر اسی کوشش میں مصروف رہتے ہیں کہ ملک میں مسلم مسیح کے اندر انتشار پیدا کیا جائے۔ پاکستان کے مسلم مسیح کسی صورت شرپسندوں کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے انٹرفیتھ ہارمینی کمیٹی کے کوارڈینیٹر حافظ اقبال رضوی نے کہا سرگودھا جیسے واقعات ملک کے اندر بد امنی پھیلانے کی گہری سازش ہے ایسے واقعات کی شفاف تحقیق کر کے مجرموں کو سخت سزا دی جائے. چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن ممتاز مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ سانحہ سرگودہا پولیس بروقت اقدام نہ کرتی تو خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ڈی ایس پی فرحان نے موقع پر اسے کنٹرول کیا۔ راولپنڈی کے مسلم مسیح اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قران پاک جلانا آزادی اظہار نہیں ذہنی انتشار ہے۔ راولپنڈی پر امن علاقہ ہے اس واقعے کے اڑ میں کسی شر پسند کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔شرپسند بین المذاھب اہم اہنگی کو شدید نقصان پہنچارہے ہیں ۔قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے قانون کا ساتھ دینا ہمارا بیانیہ ھے ۔قرآن اور قانون کا احترام لازم ملزوم ہے ۔اس موقع پر پاسٹر پرویز سہیل ۔ڈاکٹرسمائیل ٹائیٹس ۔بابو ساجد نے بھی اس سانحہ کی شدید مذمت کی۔