ملہال مغلاںـ(نامہ نگار)معروف مائن اونر پیر وقار حسین کرولی نئے سال کیلئے پنجاب مائن اونر ایسوسی ایشن کے دوبارہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ کلر کہار پیڑے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں صوبے بھر کے معروف مائن اونرز نے شرکت کی۔ دیگر منتخب ہونے والوں میں سینئر نائب صدر فہد نعیم اور سیکرٹری جنرل زاہد ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ اس موقع پرپیر وقار حسین کرولی نے بتایا کہ مائننگ میں بیرون ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری کی خبریں خوش آئند ہیں مگر جب تک مقامی مائن اونرز حکومت اور بیرونی سرمایہ کار ایک صفحے پر نہیں ہونگے اس سرمایہ کاری کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سالٹ رینج میں مائننگ کیلئے بہترین سرمایہ کاری کے موقعے موجود ہیں مگر مقامی مائن اونرز کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے اور اس سرمایہ کاری میں انکو ساتھ رکھا جائے .
وقار حسین کرولی پنجاب مائن اونر ایسوسی ایشن کے دوبارہ چیئرمین منتخب
May 27, 2024