بیکری آیٹمزکے نرخ برقرار،عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

باہتر (نامہ نگار)موجودہ حکومت کی طرف سے پٹرول سمیت روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے عام عوام کو ریلیف نہ مل سکا بالخصوص 80کلو میدے کی بوری 13ہزار سے کم ہوکر8ہزار تک آ گئی لیکن مجال ہے کہ بیکری آیٹمزمیں10روپے کی بھی کمی کی گئی ہو عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ رس، بریڈ اور بسکٹ سمیت دیگر بیکری آیٹمزکی قیمتوںمیں کم ازکم30سے 40فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری فرماکر آس پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت کی طرف سے قیمتوں میں کمی کا ریلیف عام عوام تک پہنچ سکے۔

ای پیپر دی نیشن