کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں ریکارڈ کمی کو مسلم لیگ کی حکومت کی باالعموم اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی باالخصوص بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ آٹے،چینی دالوں،گھی شکر سبزیوں آلو پیاز کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔روٹی کے نرخوں میں حیران کن کمی ہوئی ہے، پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں بھی کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ ہونا مقامی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی ہے ۔انتظامیہ اگر چائے تو روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کرکے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام بنا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں دن رات عوام کو ریلیف دینے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے جس کے نتیجے میں آئندہ چند ایام میں اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں مزید کمی آئے گی۔