جماعت اسلامی کو مزید مضبوط بنائیں گے،حافظ تنویر احمد

مٹھیال(نامہ نگار)کراچی سے خیبر تک حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کو مزید مضبوط بنائیں گے جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے ہمیشہ کا طرح علاقی عوامی مسائل پرآوازاٹھائیں گیاورہرمظلوم کی آواز بنیں گے جماعت اسلامی کا ہر کارکن اللہ تعالی کی رضا کیلیے کوشاں ہے ہر کارکن پرامید رہے آپکی محنت رائیگاں نہیں جائے گی الیکشن میں کارکنان نے بہترین الیکشن کمپین کی کارکنان ہمہ وقت عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی حافظ تنویر احمد نے جماعت اسلامی تحصیل جنڈ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاورکرز کنونشن میں امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان، امیر تحصیل جنڈحافظ عبدالرف اعوان، صدر الخدمت تحصیل جنڈ محمد اکرم اور تحصیل بھر سے ارکان و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن