اٹک (نامہ نگار ) شہری کو ڈنڈوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق فہد حفیظ ولد عبدالحفیظ سکنہ اٹک شہر نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک میں درخواست دی کہ میں اجمیر سویٹ بیکری پر کام کرتا ہوں کسٹمر کو ڈیل کر رہا تھا کہ مسی شیراز، سمیر اسلام ولد محمد اسلام اور حمزہ ولد اجمل بیکری میں داخل ہو گئے اور لڑائی جھگڑا شروع کر دیا ، معاملہ رفع دفعہ ہونے پر تینوں چلے گئے اور شام کے وقت تینوں مل کر ڈنڈے اٹھائے دوبارہ آگئے اور دھاوا بول دیا جس سے میرا موبائل فون ٹوٹ گیا اور میں زخمی ہو گیا، تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے دوران تفتیش ملزم محمد حمزہ ولد محمد اجمل سلطان سکنہ خالد سعید ہسپتال اٹک سٹریٹ نمبر 5 محلہ مہرپورہ شرقی اٹک اور شیراز ولد معراج سکنہ محلہ بجلی گھر اٹک شہر کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔
شہری کو ڈنڈوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار
May 27, 2024