وطن عزیز کی شان بڑھانا ہماری اولین ذمہ داری ہے، لالہ عبدالغفور 

مندرہ(نامہ نگار)وطن عزیز کی شان بڑھانا ہماری اولین زمہ داری ہے ۔پاکستان سے دور رہ کر دیار غیر میں محنت اور جدوجہد کے زریعے ہم اپنے ملک کا نام نہ صرف روشن کر رہے ہیں بلکہ اس کی خوشحالی کے لئے اپنا حصہ بھی پیش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار دبئی میں پاکستان کمیونٹی کی سماجی شخصیت لالہ عبدالغفور نے ایوارڈ ملنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔گزشتہ شب پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پرفیکٹ اسٹار ایونٹس کے زیر اہتمام پاکستانی ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔دریں اثنا ممتاز علمی و ادبی شخصیت عدیل بھٹی آف جھنگ موہری نے لالہ عبدالغفور کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن