بوچھال کلاں(نامہ نگار) بوچھال کلاں میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا کیونکہ انتظامیہ نے اندون بوچھال کبھی چکر نہیں لگایا یہاں بڑا گوشت بدستورایک ہزار روپے کلو سبزیاں غریب کی پہنچ سے باہر تربوز 70روپے کلو اور دیگر فروٹ کی قیمتیں بھی سرکاری نرخ سے کہیں زائد وصول کی جا رہی ہیں ،تندور پر روٹی بدستور20روپے فرخت ہو رہی ہے تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا سستا ہوا ہے لیکن لکڑی کی قیمت زیادہ ہے لحاظہ ہم روٹی حکومتی نرخ پر فروخت کرنے سے قاصر ہیں عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ اپنے آدمی بھیج کر ریٹ چیک کریں اور گراں فروشوں کا قبلہ درست کریں ۔
بوچھال کلاں میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
May 27, 2024