کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں پولیس نے ٹیوٹا ہائی ایس کے پچھلی نشست کے نیچے انتہائی خستہ حال اور زنگ آلود سی این جی سلنڈر رکھنے پر مقدمہ درج کر کے گاڑی کو تھانے بند کر دیا ہے۔پولیس نے دوران گشت ہائی ایس مسافر گاڑی کو روک کر چیک کیا ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ نقیب الرحمان سکنہ گف سنگال معلوم ہوا نے اپنی گاڑی کے پچھلی سیٹ کے نیچے زنگ آلود اور خستہ حال سی این جی سلنڈر نصب کر رکھا تھاجو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔گاڑی میں آگ بجھانے کا آلہ تھا نہ ہی سلنڈر پر سیفٹی شیٹ لگی ہوئی تھی۔