مٹھیال(نامہ نگار)دومیل منڈی مویشیاں کی دومیل گاؤں سے منتقلی کومسترد کرتے ہوئے علاقہ جندال کی عوام سراپااحتجاج بن گئی منڈی مویشیاں منتقلی کوروکنے کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر دومیل گاؤں سے پنڈسلطانی سٹاپ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر سید جاوید شاہ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید عاطف شاہ گیلانی، صدر کسان اتحاد بورڈ ضلع اٹک منظورحسین، صدرانجمن تاجران جنڈ ملک غلام شاہ، سابق چئیرمین آصف نواز,ملک عجب اعوان، حافظ مہرخان چشتی، سردارصفدرخان ایڈووکیٹ، ممتاز ہمدانی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دومیل منڈی مویشیاں کی منتقلی سے ہزاروں لوگوں کا معاشی قتل ہوگااس لئے منڈی مویشیاں کی دومیل گاں سے منتقلی کسی صورت قبول نہیں متعلقہ ادارے ہوش کے ناخن لیں اورعوامی رائیکو اہمیت دیں 15جون تک منڈی مویشیاں کی منتقلی کے احکامات واپس نہ لیے گئیتو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گیاور راولپنڈی کوہاٹ شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا اور منڈی مویشیاں دومیل گاں میں ہی لگائی جائے گی احتجاجی ریلی میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دومیل منڈی مویشیاں کی منتقلی مسترد ، علاقہ جندال کی عوام سراپااحتجاج
May 27, 2024