اٹک (نامہ نگار ) شعبہ تعلیم ہی ریاست کے پاس واحد ہتھیار ہے جس کے مثبت استعمال سے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا، ریاست اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے سرکاری سکولوں کے معیا ر کو بہتر بنانے کے بجائے انکی نجکاری کر کے جان خلاصی کا سوچ رہی ہے جو ناقابل فہم ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت بھی ایسے حکومتی اقدام کی نہ تو حمایت کرے گی اور نہ ہی غربت ،مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے بچوں کو معیا ری تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم کر نے کی سازش کو کامیاب ہونے دے گی ، ان خیالات کا اظہار سابق امیدوا ر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک ر یا ست علی سدھریال نے تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک کے سرکاری سکول کو اپنی جیب سے پانج لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کرتے ہوئے کیا ۔