بیول (نامہ نگار )معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صدیق وارثی نے کہا ہے کہ شرقی گوجرخان میں جس طرح طوفان نے تباہی مچائی اور جانی و مالی نقصان ہوا اسی طرح واپڈا کی تنصیبات کو بھی بہت نقصان پہنچا کھمبے اکھڑ گئے لیکن واپڈا اہلکاروں نے جس طرح دن رات کام کر کے اتنے جلدی بجلی بحال کی وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں اگر کسی بھی محکمے کا کوئی اہلکار اچھا کام کرے تو اسے شاباش دینی چاہیے اس سے ان میں حوصلہ بڑھتا ہے اسی طرح آج جو افسوناک واقع ہوا ہمارے ایک بھائی تنویر جو واپڈا میں لائن مین تھا نڑالی جبیر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوا اس پر دلی افسوس ہے میری علاقے کے متعبر لوگوں سے اپیل ہے کہ اس کے گھر والوں کی مدد کی جائے۔