گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر چوآسیدن شاہ میں داخلوں کا اعلان 

چوآسیدن شاہ(نامہ نگار)گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر چوآسیدن شاہ میں ذہنی پسماندہ ،جسمانی معذور، قوت سماعت و گویائی ،قوت بینائی سے معذور بچوں کے لئے داخلے کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر چوآسیدن شاہ نے بتایا کہ ادارہ ہذا خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ادارہ ہذا میں خصوصی بچوں کے داخلے جاری ہوچکے ہیں۔ جنہیں محکمہ خصوصی تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے70فیصدحاضری کی صورت میں 800روپے وظیفہ ،مفت پک اینڈ ڈراپ ،ہفتہ وار مفت میڈیکل چیک اپ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ داخلے کے لئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی کاپی ،حالیہ چار عدد پاسپورڈ سائز تصاویر ،ب فارم کی کاپی ،معذوری سرٹیفکیٹ کی کاپی ،والد/والدہ کے شناختی کی کاپی اور موبائل فون نمبرجو ہروقت استعمال میں ہو ضروری ہیں ،بچے کی عمرکی حد4سے 14سال تک ہونی چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...