مری(بیورو رپورٹ)نیو مری پتریاٹا کیبل کار 11 ماہ خراب رہنے کے بعد بالاخر ازمائشی طور پر کھول دی گئی،ایک دو روز تک باقاعدہ طور پر سیاحوں کے لیے بھی کھول دی جائے گی۔معظم ندیل جی ایم ٹی ڈی سی پی پتریاٹا نے میڈیا کو بتایا کہ 11 ماہ قبل پتریاٹا کیبل کار کا بل ویل خراب ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا اور اس بل ویل کا وزن ڈھائی ٹن سے زیادہ ہے جو ایک 36 ٹن کیبل کو کنٹرول کرتا ہے اس کی خرابی کی وجہ سے کیبل کار کو بند کر دیا گیا تھا اور محکمہ کی انتھک کوششوں کے بعد اسے بحال کیا گیا ہے اور آزمائشی طور پر اسے چلایا جا رہا ہے مکمل تکنیکی درستگی ہو چکی ہے اور ایک دو دن ازمائشی طور پر چلایا جائے گا اور اس کے بعد ملک بھر سے انے والے سیاحوں کے لیے کیبل کار کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا کیبل کار کی بندش کی وجہ سے سیاحوں کو بھی پتریاٹا پہنچ کر مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بالاخر ڈپٹی کمشنر مری اغا ظہیر عباس شیرازی اور جی ایم پتریاٹا ریوارٹ کی انتھک کوششوں اور محنت سے اور تکنیکی ٹیموں کی مہارت سے فنی خرابی دور کر دی گئی اور بل ویل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ریپیئر اور مینٹیننس کا تمام کام مکمل کرنے کے بعد پتریٹا کیبل کار کو ازمائشی طور پر چلایا جا چکا ہے اور ایک دو دن تک کیبل کار کو مکمل طور پر سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا ۔
نیو مری پتریاٹا کیبل کار 11 ماہ خراب رہنے کے بعد آزمائشی طور پر کھول دی گئی
May 27, 2024