حطار میں نازیبا وڈیو بنانے والے10 رکنی نوسرباز گروہ کیخلاف گرینڈ آپریشن

فتح جنگ(نامہ نگار)حطار میں نازیبا وڈیو بناکر کروڑو ں روپے ہتھیانے والے دس رکنی نوسرباز گروہ کے خلاف گرینڈ آپریشن،خاتون سمیت دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،نوسرباز گروہ خواتین اور لڑکوں کے ذریعے علاقے کے شرفا کو پھنسا کر کروڑوں روپے نقد اورقیمتی اراضی بھی اپنے نا م کروا چکے ہیں وڈیو کے نا م پر بلیک میلنگ سے تنگ متعدد افراد نے پولیس سے مدد مانگ لی پولیس نے گینگ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا سنسنی خیز انکشافات کی توقع،اہلیان حطار کا اظہار اطمینان،حطار کے رہائشی غلام سرور ولد نور خان نے بیان دیا کہ وہ پراپرٹی کا کام کرتا ہے اڑھائی لاکھ روپے اراضی کی خریداری کیلئے لے کر جا رہا تھا کہ ملزمان عبدالوحید عرف پپو،وقار شاہ عرف وکی شاہ مسلح پسٹل،جنیدولد جاوید،رزاق ولد امین آگئے اور پستول کی نوک پر سائل سے اڑھائی لاکھ چھین لئے سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری وڈیو ہمارے پاس محفوظ ہے اس کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے بد نام کر دینگے کچھ عرصہ قبل وحید عرف پپو نے دھوکے سے بیٹھک میں بلوایا جہاں پہلے سے موجود وکی شاہ،وقاص ولد یعقوب،سبز پیر ولد چنن شاہ،رزاق ولد امین،زوہیب،جنید پسران جاوید،اور مسما شمائلہ کرن موجود تھے جنھوں نے زبردستی برہنہ کر کے میری نازیبا وڈیوں بنائی اور مختلف اوقات میں بلیک میل کرکے رقم لیتے رہے 27/9/22کو پانچ لاکھ،9/11/22کو اشٹام کے ذریعے 35لاکھ روپے،جبکہ 30/11/22کو ایک بار بیٹھک میں بلوا کر وڈیواپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر پچاس لاکھ روپے ڈیمانڈ کئے میں نے 10لاکھ روپے دے کر جان چھڑائی،جبکہ بقیہ چالیس لاکھ روپے دوسرے دن وقار شاہ اور وقاص کو ادا کر دئیے 9/11/22کو بلینک سٹامپ لیا تھا اس کے ذریعے موضع حطار میں چھ کنال قیمتی اراضی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے خسرہ نمبری 1323/4دھوکہ دہی سے اپنے نام کروا لی جبکہ مختلف اوقات میں رقم مبلغ ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے پولیس تھانہ فتح جنگ نے ملزمان کے خلاف مقدمات اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن