اٹک (نامہ نگار ) ڈی پی او آفس اٹک میں جاری انٹرنشپ پروگرام کا آٹھویں فیز اختتام پذیر ہوا، انٹرنشپ پروگرام میں اٹک پولیس کی کارکردگی اور روزمرہ کے فرائض کی سر انجام دہی کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، پولیس ایپلیکشنز، پولیسنگ میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق تربیت فراہم کی گئی، ڈی پی او اٹک نے انٹرنشپ پروگرام کے آٹھوئیں فیز کا حصہ بننے والے انٹرنیز سے ملاقات کی اور اٹک پولیس کی جانب سے دیئے جانے والے سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ طلباء اور طالبات معاشرے میں پولیس کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جو پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔