کلرسیداں(نامہ نگار)چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،کلرسیداں کے سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاص حسین،راجہ ظفر محمود کے علاوہ مسعوداحمد بھٹی،راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد یونس،حاجی طارق تاج،اکرام الحق قریشی نے گاؤں میرا موہڑہ جا کر ریٹائرڈ بیوروکریٹ راجہ عبدالطیف کی ہمشیرہ اور سابق چیئرمین یوسی جٹھہ ہتھیال ضیا محمود کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔