اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی وژن کے کنٹرولر ایڈمن اینڈ لیگل افیئرز عمران ایوب کا نام سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی وی نیوز لیٹر نے ان افسران اور کارکنان کی فہرست شائع کی ہے جنہوں نے ادارے کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بہترین استعمال کیا۔ عمران ایوب پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تعینات ہیں۔ وہ ایڈمن ، پرسانل اور پالیسی سے متعلق امور پر گہری دسترس رکھتے ہیں۔ ادارے کی طرف سے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف پر افسران اور کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
عمران ایوب کا نام سال کی پہلی سہ ماہی کے بہترین افسران میں شامل
May 27, 2024