گرمی ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورپانی بحران نے شہریوں کی چکرادیا 

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث لین 6 اور 7 پشاور روڈ کے رہائشی گوناگوں مسائل کا شکار ہیں۔ شہریوں کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔متاثرہ لائن ( سٹریٹ ) میں اہم مسئلہ مصفا پانی کا ہے جس کے حل کی طرف توجہ نہیں دی جارہی، گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ پانی بحران نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں ۔ متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کی لائنیں بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ والوو دبائو برداشت نہیں کر رہے۔سماجی رہنماؤں محمد ایوب خان، شیخ عدنان اور چودھری وقار نے بتایا کہ واٹر برانچ کنٹونمٹ  بورڈ کے بعٖض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے مین لائنوں سے بااثر افراد کو کنکشن دے دیئے گئے سے لین 6 اور 7 میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ چودھری ارشاد، چودھری خورشید، ناصر حسین، سینئیر قلم کار مشتاق منہاس نے سٹیشن کمانڈر راولپنڈی، وائس پریذیڈنٹ ملک منیر، سی ای او اور دیگر حکام سے پرزو اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی کنکشن ختم کروائیںتاکہ پانی سپلائی میں بہتری آ سکے۔

ای پیپر دی نیشن