باہتر (نامہ نگار) تھانہ باہتر کے موضع جبی کسراں میں گھریلو معاملات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا دوسرے واقعہ میں ہل چلاتے ہوئے ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہونے والیموضع امیر خان کے رہائشی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لنگر سے گزشتہ ماہ ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈماسٹر مبارک علی شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ تھانہ باہتر کے مرکز باہتر اڈے پر واپڈا کنسٹرکشن کمپنی کے ٹرک اور ڈمپر کے حادثے میں بجلی پول گر کر مقامی نوجوان خالد چوہدری کے سر پر آلگا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جانبحق ہونے والے تینوں افراد کوضروری ضابطہ کاروائی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔