بے روزگاری اور مہنگائی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے،شیخ افتاب احمد

حضرو ( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرکے عوام اور ملک کو امن وسکون دینگے تعلیم صحت زراعت مواصلات اور ابنوشی کے منصوبوں کو شروع اور اسے فروغ دینگے اسلام اور قوم پرستی کے نام پر کچھ سیاسی جماعتیں  قوم کو مزید اندھیرے اور دھوکے میں نہیں رکھ سکتے اکیسویں صدی ہے اور قوم بیدار اور باشعور ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ شیخ اجمل محمود حاجی احسان خان طلال بٹ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن