کلرسیداں(نامہ نگار)روات کے گاؤں کلری کے 22 سال نوجوان چروائے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا روات پولیس کے سب انسپکٹر بابر نے دوملزمان کو گرفتار کرکے نعش تالاب سے برآمد کر لی۔تین ایام قبل محمد شفیق نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کا جوانسال بیٹا احسان اللہ صبح مال مویشی چرانے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا اس کو موبائل نمبر بھی بند مل رھا ہے اسے کسی نے اغوا کر لیا ہے ۔روات پولیس کے سب انسپکٹر بابر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور دو افراد کو حراست میں لیا تو انہوں نے نوجوان چروائے کو قتل کرنے کی تصدیق کردی ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ڈنڈوں سے اسے مار کر نعش کو پانی کے تالاب میں پھینک کر اوپر پتھر رکھ دیئے ہیں پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر نعش برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔