ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)صرافہ یونین ،تاجر برادری کی تقریب حلف برداری،نئے عہدیداران نے نومنتخب صدرملک جمیل احمدصراف کی زیرقیادت اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا،ممبرقومی اسمبلی بیرسٹرعقیل ملک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے صرافہ یونین کے تمام عہدیداران سے حلف لیا،اس موقع پرکوہستان گروپ کے چیئرمین حاجی ملک نصیرالدین،سابق وائس چیئرمین آغاشیرازاحمدشیرازی،شہرکے معروف تاجرحاجی ملک چن زیب صراف،ڈاکٹرملک شکیل احمدخان ایڈوکیٹ ،شکیل اخترراجپوت،راجہ مشتاق احمدترک،عمرفاروق عثمانی زرگر، حاجی راشد جاوید صراف،ملک اعجاز احمد صراف، حاجی ملک ندیم کوہستانی،عادل علی ملک،راجہ چاندگل صراف ،جمیعت القریش کے صدرشیخ مشتاق احمد،رفاقت معاویہ، اشفاق احمداعوان ہزاروی،معاون خصوصی حسن ملک سمیت ٹیکسلاکی مختلف تاجرتنظیموںکے عہدیداران موجودتھے ،مہمان خصوصی بیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ صرافہ برادری کیلئے میری خدمات چوبیس گھنٹے حاضرہیں ،ٹیکسلاکی صرافہ برادری پرہمیںفخرہے،صرافہ برادری کے اتحادواتفاق کوہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہرکے مسائل پرگفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازکی وساطت سے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہسپتالوں کواپ گریڈکرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسلاکے عوام کی سفری مشکلات کودورکرنے کی خاطرراولپنڈی اسلام آبادسے آسان رابطہ کوبحال کرینگے،اس سلسلہ میںمیٹروبس سروس کے اجراء کیلیئے وزیراعظم سے بات ہوچکی ہے،چیئرمین کوہستان گروپ حاجی ملک نصیرالدین نے صرافہ برادری کے اتحاداورنئی باڈی تشکیل دینے پراپنے مکمل تعاون کایقین دلایا،اورکہاکہ اگرچہ ہماراتعلق گجربرادری سے ہے،لیکن ہم نے ہمیشہ اپنے آپ کوصرافہ برادری میںہی شمارکیاہے ،انہوںنے تمام نئے عہدیداران کومبارکبادپیش کی اوربہترین پروگرام مرتب کرنے پرحاجی ملک چن زیب صراف،اورڈاکٹرملک شکیل احمدخان ایڈوکیٹ کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔