اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آئیسکو ریجن میں بلا امتیاز کارروائیوں کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہیکہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویڑن کے احکامات کی روشنی میں کاروائیوں کے دوران 13 ہزار سے زائد سلو میٹرز ٹمپرڈ میٹرز اور بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی استعمال کرنے والے صارفین کو آئیسکو کی ڈیٹیکشن ٹیموں نے 60 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے اورایک ہزار 396 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کرلیابجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کے دوران آئیسکو ریکوری ٹیموں نے ریجن بھر میں ایک لاکھ21 ہزار سے زائد رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3 ارب 8 کڑوڑ روپے سے زائد کے واجبات وصول کئے انہوں نے کہا کے بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف کاروائیوں کے دوران آئیسکو ڈیٹیکشن اور ریکوری ٹیموں کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل پولیس اور دیگر اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے آئیسکو افسران و سٹاف اس قومی مہم میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔
بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ڈاکٹر محمد امجد
May 27, 2024